طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  



لاہور (جنرل رپورٹر) گورنمنٹ آصفہ نیو ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سید مٹھا تحصیل بازارکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور مصعب سکول‘ 348-B ڈی ٹو جوہر ٹاؤن کے طلبا اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے مختلف اداروں کے وزٹ کئے۔

  سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ تکیہ لہری شاہ‘ اچھرہ‘ گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول‘ وحدت کالونی کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 520 تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1