کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کش دھماکہ،4افغان فوجی زخمی ہو گئے

کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کش دھماکہ،4افغان فوجی زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آن لائن)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکے میں چار افغان اہلکار زخمی ہوگئے۔فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایاکہ دھماکا کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ19 میں گزشتہ روز صبح ہوا جب ایک خودکش بمبار نے فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا یا۔فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
چار فوجی زخمی

مزید :

علاقائی -