نیویارک ٹائمز نے ایرانی نفوذ بڑھانے سے متعلق خفیہ رپورٹ شائع کر دیں 

  نیویارک ٹائمز نے ایرانی نفوذ بڑھانے سے متعلق خفیہ رپورٹ شائع کر دیں 

  



نیویارک(آئی این پی)کثیر الاشاعت امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے اپنی اشاعت میں ایران کی خفیہ معلومات کے حوالے سے  ایک رپورٹ میں تہران کے اس منصوبے کا پردہ چاک کیا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر وہ خطے میں اپنا اثرونفوذ بڑھانا چاہتا ہے۔اخبار نے لیک ہونے والی خفیہ ایرانی رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب کے دنیا بھر میں کارروائیوں کی نگران القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمھدی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی غرض سے عراق کا دورہ کیا۔ اخبار نے دعوی کیا کہ بغداد کے ہوائی اڈے سے ایرانی حکام واپس نہیں گئے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق بغداد ہوائی اڈے پر تعینات ایرانی خفیہ اداروں کے عہدیدار امریکی فوجیوں کی مانیڑنگ سمیت داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی پروازوں کی نگرانی کرتے ہیں۔اخبار کا کہنا ہے کہ لبنان، شام اور عراق میں ایرانی سفیرا دراصل پاسداران انقلاب کے اعلی عہدیدار ہیں۔ عراق کے سیاسی، سیکیورٹی اور فوجی حکام نے ایران کے ساتھ خفیہ رابطے قائم کر رکھے ہیں۔

مزید : علاقائی