سری لنکا کے نومنتخب صدرگوتابایا راجا پاکسے نے حلف اٹھا لیا
کولمبو (اے پی پی) سری لنکا میں گوتابایا راجا پاکسے نے بطور صدر حلف اٹھا لیا ہے، سابق وزیر دفاع نے ملک کی تامل اور مسلمان اقلیتوں سے ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ ستر سالہ راجا پاکسے نے صدارتی انتخابات میں باون فیصد ووٹ حاصل کیے۔۔ راجا پاکسے تامل باغیوں کے خلاف سخت ترین کارروائیوں کے دوران سری لنکا کے وزیر دفاع تھے۔ انتخابات سے قبل راجا پاکسے نے کہا تھا کہ وہ ملک کی سلامتی کی صورتحال میں مزید بہتری لائیں گے۔