مسجدالاقصیٰ پر جارحیت اسلامی اقدار کے خلاف سازش ہے، اتحاد امت کانفرنس

مسجدالاقصیٰ پر جارحیت اسلامی اقدار کے خلاف سازش ہے، اتحاد امت کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(صباح نیوز)33 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکا نے ڈیل آف سنچری کے تحت مسلمانوں کے قبلہ اول پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے مسجدالاقصیٰ کے دفاع میں مستحکم موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔ایران میں منعقدہ 33ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکا نے اپنے اختتامی بیان میں ڈیل آف سنچری کے تحت مسجد الاقصیٰ پر مسلسل جارحیت اور قدس کو یہودیوں کا مرکز بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو مسجدالاقصیٰ کے دفاع میں مستحکم موقف اپنانا ہوگا۔مشترکہ بیان کے مطابق مسجدالاقصیٰ پر جارحیت، اسلامی اقدار کے خلاف ایک خطرناک سازش ہے جس پراسلامی ممالک کو اس کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہئے۔ایران میں 33 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس ”القدس الشریف، اتحاد امت کا محور“ کے عنوان کے تحت دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی جس میں 90 ممالک سے آئے 400 مہمانوں، اہم شخصیات،علمائے کرام اور پروفیسروں نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -