اسرائیل کے خلاف اب کھلی جنگ ہوگی:حماس

اسرائیل کے خلاف اب کھلی جنگ ہوگی:حماس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کے خلاف ہماری جنگ زمان ومکان کی قید سے آزاد ہے۔ اب دشمن کے خلاف ہرمحاذ پر کھلی جنگ ہوگی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے شہید کمانڈر بہا ابو العطا کی تعزیت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کا حالیہ حملہ نہ تو پہلا ہے اور نہ ہی آخری ہے۔ صہیونی دشمن آئندہ بھی نہتے فلسطینیوں کے خلاف ننگی جارحیت کا مظاہرہ جاری رکھے گا، دشمن کے خلاف ہماری طرف سے جوابی کارروائی بھی جاری رہے گی۔ ا نہوں نے کہا  کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز پر مشتمل مشترکہ کنٹرول روم نے دفاعی اور جنگی تیاریوں کے میدان میں اہم پیش قدمی کی ہے۔ دشمن کو جنگ کے بہت سے پہلوؤں پر حیران کیا گیا۔ا نہوں  نے کہا کہ فلسطینی قوم کے ایک ایک شہید اور اس کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، آخری فتح ہماری ہوگی اور شکست دشمن کا مقدر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جہاد اور حماس اور دونوں جماعتوں کے عسکری بازو القدس بریگیڈ اور القسام بریگیڈ مضبوط رشتے میں ایک دوسرے کے ساتھ باندھے ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -