احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2دسمبر تک توسیع

احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2دسمبر تک توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمدخان نے ایل ڈی اے سٹی کیس میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2دسمبر تک توسیع کردی ہے،عدالت نے نیب تفتیشی کے بھی پیش نہ ہونے پر اسے شوکاز نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیاہے،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم احد خان چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے ایل ڈی اے سٹی سکینڈل فراڈ کیس میں احد خان چیمہ، ندیم ضیاء کی ملی بھگت سے اربوں روپے کا فراڈ کیا، ملزمان نے کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کئے،ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں، ملزموں نے ایل ڈی اے سٹی میں متعدد فائلیں فروخت کیں اور رقم بٹوری ہے۔

،عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی