اہلکاروں کے ڈسپلن اورفٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے جنرل پریڈ  کا انعقاد

اہلکاروں کے ڈسپلن اورفٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے جنرل پریڈ  کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ، ڈسپلن اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے  ڈسٹرکٹ پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ لاہور میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ میں ایس پی سٹی ڈویژن سید غضنفر علی، ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس محمد اسلم رانااور لائن آفیسراختر حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ لاہور پولیس کی مختلف ونگز کے جوانوں کو بروزپیر پریڈ میں ٹرن وائز شامل کیا جاتا ہے۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن سکواڈ، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، لیڈیز پولیس، سی آئی اے، ایلیٹ فورس، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ایس پی سٹی ڈویژن سید غضنفر علی نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔ 

مزید :

علاقائی -