جعلی ٹاینو سیرپ کیس، گواہ پیش  نہ ہونے پرداخل دفتر کر دیا گیا

 جعلی ٹاینو سیرپ کیس، گواہ پیش  نہ ہونے پرداخل دفتر کر دیا گیا

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 7سال پرانے جعلی ٹاینو سیرپ پینے سے جاں بحق ہونے والے 12افراد کے کیس کو گواہ پیش نہ ہونے پرکوداخل دفتر کر دیا،یہ کیس تھانہ شاہدرہ پولیس نے 3ملزمان فداحسین،عبدالرؤف اور رضوان کے خلاف جعلی ٹینو سیرپ فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرکے۔چالان پیش کررکھا تھا،2012ء سے لے کر 2019ء تک کوئی گواہ اس کیس میں پیش نہیں ہواجس پر ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے گواہوں کی عدم پیروی کی بنا پر اس کیس کو داخل دفتر کرنے کے احکامات جار کردیئے۔

ہیں 

مزید : علاقائی