ٹی اینڈ این کمپنی فیصل آباد کی طرف سے 10کروڑ بطور قرض لینے کاریفرنس ختم 

ٹی اینڈ این کمپنی فیصل آباد کی طرف سے 10کروڑ بطور قرض لینے کاریفرنس ختم 

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ٹی اینڈ این کمپنی فیصل آباد کی طرف سے 10کروڑ روپے سے زائد رقم بطور قرض لینے کے ریفرنس کو ختم کردیا،عدالت میں فیضان سلیم ایڈووکیٹ نے قانونی نکتہ اٹھایا تھاکہ نیب کے پاس بنک کیس اور کسٹمر کیس کی انکوائری کا اختیار نہیں اور نہ یہ کیس ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،عدالت کو بتایا گیا کہ بینک اف پنجاب اور کسٹمر میں لون ری شیڈول ہو چکا ہے،اس نکتے پر عدالت نے ڈائریکٹر ریاض احمد چاولہ کے خلاف ریفرنس کو ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : علاقائی