جج سید فیض الحسن کا خاکروب وسیم مسیح کو منشیات اور ڈکیتی کیس میں پولیس ملازم نہ لکھنے پر برہمی کا اظہار

جج سید فیض الحسن کا خاکروب وسیم مسیح کو منشیات اور ڈکیتی کیس میں پولیس ملازم ...

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل کورٹ کے جج سید فیض الحسن نے پولیس لائنز کے خاکروب وسیم مسیح کو منشیات اور ڈکیتی کیس میں پولیس ملازم نہ لکھنے اور محکمانہ کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تفتیش میں یہ کیوں نہیں لکھا کہ یہ پولیس کا ملازم تھا جو منشیات کادھندہ کرتا تھا َ؟مزید یہ کہ ڈکیتی کی واردات والی بات کوپولیس نے کیوں عدالت سے چھپایا؟عدالت نے اس بابت ایس ایس پی آپریشنز کو 22نو مبر کوذاتی طور پر طلب کر لیا۔

ہے،گزشتہ روز ملزم کی جانب درخواست ضمانت دائرکی گئی جس میں ملزم نے موقف اختیار کیا کہ وہ پولیس لائنزمیں خاکروب ہے اور کام کررہا ہے،جس پر فاضل جج نے مذکوربالا ریمارکس کے ساتھ کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،ملزم کے خلاف تھانہ نولکھا پولیس نے پولیس کے ملازم وسیم خاکروب کے خلاف منشیات فروخت کرنے کا مقدمہ درج کررکھاہے،دوران تفتیش اس کی جانب سے راہزنی کی وارداتیں کرنے کا بھی انکشاف کیا گیاہے۔

مزید : علاقائی