پاکستان ٹائیفائیڈ بچاؤ کی نئی ویکسین متعارف کرانیوالا چوتھا ملک بن گیا

پاکستان ٹائیفائیڈ بچاؤ کی نئی ویکسین متعارف کرانیوالا چوتھا ملک بن گیا

  



اسلام آباد(آن لائن) پاکستان دنیا میں چوتھا ایسا ملک بن گیا ہے جس میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین دی جا رہی ہے، اس ویکسین میں لمبے عرصہ تک ٹائیفائیڈ کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت موجود ہے۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین 6 ماہ کے بچوں کو بھی دی جا سکے گی۔ پہلے مرحلے میں ویکسین جنوبی سندھ میں استعمال کی جائے گی جہاں اس مرض کے 63 فیصد کیس رپورٹ ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک یہ ویکسین حفاظتی ٹیکہ جات میں شامل نہیں ہے تاہم کوشش ہے کہ ٹائیفائیڈ کی ویکسین کو معمول کا حصہ بنا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عام طور پر ویکسین 5 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاتی ہے۔ عالمی اداروں کی مشاورت سے 5 سال کے بعد کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ٹائیفائیڈ /ویکسین

مزید : علاقائی