نومنتخب سری لنکن صدر کا تہنیتی پیغامات پر پاکستان سے اظہار تشکر

  نومنتخب سری لنکن صدر کا تہنیتی پیغامات پر پاکستان سے اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سری لنکن نومنتخب صدر نے تہنیتی پیغامات پر پاکستان سے اظہار تشکرکیا ہے۔سری لنکن نومنتخب صدر گوتابایا راجاپاکسے نے وزیراعظم عمران خان کے نام ٹویٹ کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، پاکستانی عوام کی گرم جوشی پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہوں۔ گوتابایا راجاپاکسے نے کہا کہ سارک خطے میں پرامن بقائے باہمی اور اقتصادی ترقی کے خواہاں ہیں۔
سری لنکن صدر

مزید :

علاقائی -