انڈونیشیا،خاتون ڈرائیور کا مجرموں سے بچنے کیلئے انوکھا حل
جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا کی خاتون ٹیکسی ڈرائیور نے خود کو جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کے لیے گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ کے ارد گرد ایک پنجرہ نما جال بنوالیا۔انڈونیشیا کے صوبے سمارتا کے شہر پالیمبینگ کی یہ خاتون اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے گاڑی چلاتی ہیں۔خاتون ڈرائیور نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ڈرائیونگ سیٹ کے آس پاس ایک لوہے کا جال بنوایا ہوا ہے تاکہ وہ جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا کیونکہ انڈونیشیا میں گزشتہ سال ٹیکسی ڈرائیور سے جرائم کی وارداتوں کی شرح میں کافی اضافہ ہوا۔خاتون نے بتایا کہ 2018 میں چوری اور جان سے مار دینے کے بہت سے واقعات سامنے آئے تھے، اگر ایسا دوسروں کے ساتھ ہوسکتا ہے تو کل کو میرے ساتھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے اس ڈر سے اور خود کو محفوظ کرنے کے لیے میں نے یہ قدم اٹھایا۔خاتون نے بتایا کہ ابھی انہوں نے اپنی گاڑی میں ایک پنجرہ بنوایا ہے اور اس کے ارد گرد اب یہ اکریلک گلاس بھی لگوائیں گی۔