اثاثہ جات کیس،فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 دسمبر تک توسیع

  اثاثہ جات کیس،فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 دسمبر تک توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی۔ بینکنگ جرائم کورٹ نے بیرون ملک سے رقم بھجوانے والوں کی رقم دھوکے سے نکلوانے کے کیس میں دو ملزموں کواشتہاری قراردے دیاہے،پہلے کیس میں گزشتہ روز احتساب عدالت نمبر 3 میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس پر مزید کارروائی نہیں ہوسکی،آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،نیب کے پراسکیوٹر کے مطابق فواد حسن فواد پر اربوں روپے کے اثاثہ جات غیر قانونی طور پر بنانے کے الزامات عائد ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پرملزم کی جانب سے بریت کی درخواست پر مزیددلائل بھی طلب کرلئے ہیں۔

،دسرے مقدمہ میں بینکنگ جرائم کورٹ کے جج ارشد علی نے بیرون ملک سے رقم بھجوانے والوں کی رقم دھوکے سے نکلوانے کے کیس میں دو ملزموں محمد عقیل اور رافع ظہیر کواشتہاری دے دیا،عدالت نے ملزموں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیاہے،عدالت نے آئندہ سماعت پرایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اس کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے ملزموں کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرودیاگیاہے۔

مزید : علاقائی