اختیارات سے تجاوزاور ناقص کارکردگی پر3 پولیس افسر معطل

اختیارات سے تجاوزاور ناقص کارکردگی پر3 پولیس افسر معطل

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے اختیارات سے تجاوزاور ناقص کارکردگی پر3 تھانوں کے ایس ایچ اوزکو فوری معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او سندر انسپکٹر محمد سبطین، ایس ایچ او رائے ونڈ انسپکٹر محمدثقلین شاہ اور ایس ایچ اواسلامپورہ سب انسپکٹر تاثیر ریاضشامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو فوری پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ تینوں ایس ایچ اوز کو اختیارات سے تجاوز،کرپشن اور ناقص کارکردگی کے الزامات کے تحت معطل کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ کرپشن کسی صورت قابل برداشت نہیں،زیرو ٹالرنس ہو گا۔اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران عہدوں پر رہنے کے لائق نہیں۔

مزید : علاقائی