سکھ یاتریوں کو بھرپور تحفظ اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں، اشفاق خان

سکھ یاتریوں کو بھرپور تحفظ اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں، اشفاق خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں نے سکھ یاتری خواتین کی بروقت مدد کر کے نا صرف انڈیا بلکہ بین الاقوامی برادری میں لاہور پولیس کا نام روشن کیا۔ لاہور پولیس شہر میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھرپور تحفظ اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔سکھ یاتریوں کی پولیس رپورٹنگ کے لئے واہگہ بارڈر پر پولیس موبائل خدمت مرکز سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اشفاق خان نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری پر ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کو شاباش دی۔قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے وفدنے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہورمحمد علیم بٹ، جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق، سینئر نائب صدر حاجی عمر دراز، نائب صدور ملک عرفان احمد، ریاض شاہد تاجک، ملک وسیم کھوکھر، سیکرٹری اطلاعت و نشریات مرزا ارشد اقبال بیگ و دیگر وفد میں شامل۔ایس پی صدر ڈویژن بلال ظفر اور دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔

مزید :

علاقائی -