سلم سمارٹ لڑکی نے 25منٹ میں 3فٹ لمبا برگر کھا کر ریکارڈ قائم کر دیا

سلم سمارٹ لڑکی نے 25منٹ میں 3فٹ لمبا برگر کھا کر ریکارڈ قائم کر دیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 25سال کی ایک سلم سمارٹ لڑکی نے صرف 25منٹ میں 3فٹ لمبا برگر کھا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس لڑکی کا نام کیٹ اوونز ہے جو خوراک کے حوالے سے بلاگ لکھتی ہے۔ لندن میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں یہ دیوقامت برگر کھایا اور ریکارڈ قائم کیا۔ واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کاریگر طویل وقت لگا کر یہ بیف برگر تیار کرتا ہے اور پھر دو ویٹر اس برگر کو اٹھا کر کیٹ کی میز پر لے کر جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کیٹ اگلے 25منٹ میں اس برگر کوچٹ کر جاتی ہے جس کی قیمت 45پاؤنڈ تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس برگر میں 5ہزار کیلوریز تھیں۔ کیٹ اوونز اسی نوعیت کی منفرد ویڈیوز اکثر بناتی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ گزشتہ سال کیٹ نے 3فٹ لمبا ساسیج رول کھایا تھا۔ اس حالیہ ویڈیو میں کیٹ کا کہنا تھا کہ ”جب میں آدھا برگر ختم کر چکی تھی تو میں نروس ہو گئی کہ آیا میں یہ پورا برگر کھا پاؤں گی یا نہیں لیکن یہ برگر اتنا مزیدار تھا کہ میں کھاتی چلی گئی اور 25منٹ میں اسے ختم کر دیا۔“

مزید : علاقائی