حادثاتی چیئرمین کوملک کی کیافکر،پرچی سے لیڈربن گئے؟مراد سعید

حادثاتی چیئرمین کوملک کی کیافکر،پرچی سے لیڈربن گئے؟مراد سعید

  



حویلیاں (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کا ذکر کرکے مذاق اڑانے والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ نیا پاکستان ہمارا نعرہ نہیں بلکہ ہمارا ایمان ہے، لنگرخانوں پر طنز کرنے والوں کو کیا پتہ بھوک کیا ہوتی ہے،جوچیخ رہے ہیں ان کوپتہ ہے اب پاکستان بدل رہاہے،جوسب سے زیادہ شور مچائے سمجھ جاؤکہ وہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے،سابق حکومت کی اربوں روپے کی کرپشن پکڑی ہے۔گزشتہ روز حویلیاں تامانسہرہ  ہزار موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاحکومت نے ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دیاہے۔ نوازشریف بیرون ملک جاکرپرچیاں نکال کربات کرتے تھے،حادثاتی چیئرمین کوملک کی کیافکرپرچی سے لیڈربن گئے۔انہوں نے فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہافضل الرحمان کے گو امریکا گو کا مطلب چلو امریکا چلو تھاکیونکہ وہ امریکی سفیرسے کہتے رہے کہ انہیں وزیراعظم بنایاجائے جبکہ آصف زرداری بیرون ملک جاکراین آراومانگتے تھے۔

مراد سعید

مزید : علاقائی