مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے سندھی عوام کو وفاقی حکومت نے مایوس کیا، پیر پگارا 

مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے سندھی عوام کو وفاقی حکومت نے مایوس کیا، پیر پگارا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) جی ڈی اے نے وفاقی حکومت کے ساتھ مفاہمت پرنظرثانی کرنے کا اشارہ دے دیا ہے،جی ڈی اے اورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے،حکومت سازی میں وفاقی حکومت کی اس لیے مدد کی تھی کہ سندھ حکومت پراعتماد نہیں تھا مگروفاقی حکومت نے مشکل وقت میں کبھی حال ہی نہیں پوچھا،مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے سندھ کے لوگوں کو وفاقی حکومت نے مایوس کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضی جتوئی کی رہائشگاہ پرمنقعدہ جی ڈی اے کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں پیرصاحب پگارا کی زیرصدارت جی ڈی اے کی کورکمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیرصدر الدین شاہ راشدی،علی گوھر خان مھر،ایاز لطیف پلیجو،مرتضی خان جتوئی،سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا،سید مظفر حسین شاہ،ارکان سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی،نند کمار گوکلانی،عبدالرزاق راہموں،ڈاکٹر صفدر عباسی،سردار عبدالرحیم دیگررہنماں نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ میں عوامی اجتماع،اورضلعی سطح پر جی ڈی ای کی تنظیم سازی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے رابطہ عوام مہم شروع کرنے پرمشاورت کی گئی۔پیرپگارا نے کہاکہ سندھ حکومت پرسندھ کے لوگوں کواعتماد نہیں ہے مگروفاق نے بھی سندھ کے لوگوں کومایوس کیا ہے،اٹھارویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق صوبے کوتنہا چھوڑدے،کتے کے کاٹے کے انجکشن بھی صوبائی حکومت کونہ دیے جائیں انہوں نے کہاکہ حکومت سازی کے وقت شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین ہمارے پاس آئے تھے ہم نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کی حمایت اس لیے ان کے حوالے کی ہمیں سندھ حکومت پراعتماد نہیں تھا،ہم نے سمجھا وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہماری مدد کرے گی مگرمایوسی ہوئی وفاقی حکومت نے کبھی حال بھی نہیں پوچھا۔
پیرپگارا

مزید :

علاقائی -