زیر تربیت افسر پولیس کے معیار کو اپ گریڈ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے خود کو آراستہ کریں:آئی جی پنجاب

زیر تربیت افسر پولیس کے معیار کو اپ گریڈ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے خود کو ...

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آ ئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اوربہترین سروس ڈلیوری سے عوامی خدمت کے فرائض پوری تندہی اور جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے چنانچہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ہمیشہ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ اب آپ سینکڑوں شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کے امین ہیں لہذا آپ کا ہر عمل پولیس کے مجموعی تشخص کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہونا چاہئیے اس لئے تمام افسران و اہلکار اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، بہتر رویے اور نرم گفتاری کو اپنا شعار بنائیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعاون اور اعتماد کی فضا بہتر سے بہتر ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے چھیالیسویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیشنل پولیس اکیڈمی سے آئے وفد میں چھ خواتین اے ایس پیز سمیت مجموعی طو ر پر 32زیر تربیت افسران شامل تھے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ زیر تربیت افسران پولیسنگ کے معیار کو مزید اپ گریڈ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی، ماڈرن پولیسنگ اور انویسٹی گیشن علوم سے خود کو آراستہ کریں اور سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق سخت محنت، لگن اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ آپ پیشہ ورانہ زندگی کے چیلنجز سے بہتر طور پر نبرد آزما ہوسکیں۔ 

انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کو پولیس سے متعلق سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے پنجاب پولیس نے فرنٹ ڈیسک،پولیس خدمت مراکز،8787کمپلینٹ سنٹر اور تھانوں کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر پراجیکٹس شروع کئے ہیں جبکہ سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائیوں کی بدولت صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس افسران اربن پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق مثالی ٹیم لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے دستیاب وسائل اور فورس کو عوامی خدمت اور حفاظت کیلئے بہتر سے بہتر طور پر استعمال کریں۔ 

مزید : علاقائی