سیکورٹی گارڈ قتل کیس،ورثا ء انصاف کے حصول کیلئے دربدر

  سیکورٹی گارڈ قتل کیس،ورثا ء انصاف کے حصول کیلئے دربدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈ عمران قتل کیس کی 8سال سے سماعت جاری ہے، مقتول کابھائی عمران اوراس کے والدین انصاف کے حصول کے لئے چکر کاٹنے پر مجبور، واضح رہے کہ یہ کیس آٹھ سال بعد حمتی بحث تک پہنچا چکاہے،متاثرہ خاندان کے افراد کا کہناہے کہ وہ انصاف کے لئے چکر لگاکر تھک چکے ہیں۔
، ان کاکہنا ہے کہ پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈ عمران کے قتل کیس کا مقدمہ درج نہیں کیا جس پر مقتول کے بھائی رمضان نے ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق کی عدالت میں قتل کا استغاثہ دائر کیاتھا،جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق آراو جاوید سمی،کمال گل شوکت اور تین پولیس اہلکاروں کو نامزدکر رکھاہے،دوسری جانب ملزمان کا موقف ہے کہ ہم بے گناہ ہیں ہمیں رہا کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -