گرین ٹاؤن،خاتون نے زہریلی گولیاں نگل لیں،ہسپتال منتقل
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گرین ٹاؤن میں 45سالہ نورین نے زہریلی گولیاں نگل لیں، طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیاہے کہ باگڑیاں کی رہائشی نورین بی بی نے گھریلو حالات کے پیش نظر زہریلی گولیاں کھالیں،ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی خطرہ میں بتائی جاتی ہے تاہم اس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔