10 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)آ ئی جی پنجاب عارف نوازنے دس پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان محمد رضا تنویر کو ایس ڈی پی او،رائیونڈ لاہور کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی ضیا الحق کو ایس ڈی پی او، روجھان، راجن پور کی خالی آسامی پر، ایس ٖڈی پی او صدر اٹک، فیض الحق نعیم کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم،گجرات کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او ساہیوال سرگودھا محمد انور کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زراولپنڈی،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زراولپنڈی سردار طیفور اختر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن لاہور، محمد ریاض کو ڈی ایس پی I-، اینٹی رائیٹ یونٹ لاہور کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او پرانی انارکلی لاہور، ظفر عباس نقوی کو ایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ صاحب، ایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ صاحب عظمت حیات کو ایس ڈی پی او پرانی انارکلی لاہور، ایس ڈی پی او صدر اوکاڑہ محمد ضیا الحق کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور، ایس ڈی پی او کلورکوٹ بھکر محمد منیر بدر کو ایس ڈی پی او صدر بھکر کی خالی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔