شہید کانسٹیبل محمد آصف کی برسی،ورثا، پولیس افسر و اہلکاروں کی شرکت 

 شہید کانسٹیبل محمد آصف کی برسی،ورثا، پولیس افسر و اہلکاروں کی شرکت 

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہید کانسٹیبل محمد آصف کی آخری آرام گاہ واقع بوٹا پارک قبرستان شاہدرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل رانا ندیم و دیگر، شہدا کے ورثا، اہل علاقہ سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مسلح دستے نے شہید کی قبر پرسلامی دی گئی۔ شہید کی قبر پر پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ان کے درجات بلندی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔ یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل محمد آصف وقتِ شہادت تھانہ شاد باغ میں تعینات تھے۔2013 میں آج ہی کے دن پٹرولنگ ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ جرائم پیشہ افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے شہید ہو گئے تھے۔ 

جبکہ کانسٹیبل ناصر محمود تیئس سال قبل آج ہی کے دن تھانہ لوئر مال میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ ڈاکوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلے میں گولیاں سے لگنے آپ زخمی ہو گئے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہیدکانسٹیبل محمد آصف شاہدرہ لاہور اورشہید کانسٹیبل ناصر محمود ضلع شیخوپورہ کے رہائشی تھے۔

مزید : علاقائی