بھاری جرمانے‘ تاجر برادری مشتعل‘ انتظامیہ کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

  بھاری جرمانے‘ تاجر برادری مشتعل‘ انتظامیہ کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) آئے روز جرمانوں سے تنگ زکریا ٹاؤن کے تاجروں نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا انجمن تاجران زکریا ٹاؤن کے صدر رضوان لاشاری قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکٹری پیرزادہ آصف شاہ نے دیگر تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مجسٹریٹ آئے روز چھوٹے دکانداروں کے پاس آکر ہزاروں روپے کے چالان کر رہے ہیں کاروباری حالات(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

پہلے ہی بہت برے ہیں ہم دکاندار سارا دن میں پانچ سو روپے بمشکل کماتے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آکر پانچ پانچ ہزار روپے کے چالان تھما دیتے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو ہم انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چھوٹے دکانداروں کے چالان کرنے سے روکا جائے اگر قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے تو بڑے ڈیلرز پر سختی کی جائے. اس موقع پر شوکت حسین بھٹی, ماسٹر آصف, مشرف انصاری, محسن حسن, وسیم خان اور دیگر تاجر بھی موجود تھے۔
تحریک