پراپرٹی ٹیکس ریکوری میں کمی کا انکشاف‘ ڈی جی عملے پر برہم

  پراپرٹی ٹیکس ریکوری میں کمی کا انکشاف‘ ڈی جی عملے پر برہم

  



ملتان (نیوز رپورٹر ) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان میں پراپرٹی ٹیکس ریکوری میں چاروں   زونز کو ناکامی کا سامنا ہے۔ماہ اکتوبر میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ملتان کے چاروں زونز کے آفیسرز اور  انسپکٹرز ریکوری اہداف کو پورا  نہ کرپا ئے ہیں   50 فی صد ریکوری شارٹیج کا سامنا ہو نے پر ڈی جی ایکسائز نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔واضح  رہے کہ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن نارکوٹکس ملتان زون (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

تھری پراپرٹی ٹیکس ریکوری میں ناقص کارکردگی کے باعث ماہ اکتوبر کے مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا جس پر ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ خان نے نوٹس لیتے ہوئے زون تھری کے انچارج ای ٹی او عبدالمجید قریشی اور متعدد انسپکٹر سے وضاحت طلب کرنے کے ساتھ شوکاز  نوٹس بھی بھیجے تھے مگر اب دیگر تین زونز میں بھی ریکوری اہداف میں نا کا می کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جس پر ڈی جی آفس نے ڈائریکٹر ایکسائز ملتان سے وضاحت طلب کی ہے۔اس ضمن  میں ڈائریکٹر ایکسائز  کی جانب سے پراپرٹی کے چاروں زونز کی میٹنگ  بھی طلب کر نے کے احکامات جا ر ی کر دئے گئے  ہیں جس میں تمام افسران سے وضاحت طلب  کیجا ئے گی۔

برہم

مزید : ملتان صفحہ آخر