حکومت ہر محاز پر فلاپ‘ مہنگائی کے باعث غریبوں کا جینا مشکل‘ عقیل نجم ہاشمی

  حکومت ہر محاز پر فلاپ‘ مہنگائی کے باعث غریبوں کا جینا مشکل‘ عقیل نجم ہاشمی

  



بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومتی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مہنگائی کا عفریت عوام کی خواہشات کو نگل رہاہے۔عوام سفید پوشی کا بھرم رکھنے میں بھی ناکام ہوچکے۔حکمران جھوٹی انا کے چنگل سے نکل بھی آئیں توعوامی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

مسائل کے حل کی اہلیت نہیں رکھتے۔ان خیالات کا اظہار سابق میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامی صلاحیتیں نہ رکھنے والے عناصر کو اختیارات دے دیناقوم کے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔یہی وجہ سے کہ آج مہنگائی،بیروزگاری،مشکلات،میں دھنسے عوام حکومت کی نااہلی کا رونا روتے نظرآتے ہیں۔اور مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کررہے ہیں۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی معیشت کی گروتھ 5.8 تک لے گئی تھی۔لیکن سازشی عناصر نے مسلم لیگ ن کی حکومت کاخاتمہ کرکے ملکی کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے۔اور اگر موجودہ حکومت سے جلد چھٹکارہ نہ پایاتوخدانخواستہ ملک کی کشتی میں اتنے سوراخ نہ ہوجائیں کہ سنبھالنا مشکل ہو جائے۔

عقیل نجم

مزید : ملتان صفحہ آخر