مولانا سیف الرحمن خانوادہ درخواستی کا روشن ستارہ تھے‘ علماء‘ ارکان اسمبلی کا خراج تحسین

مولانا سیف الرحمن خانوادہ درخواستی کا روشن ستارہ تھے‘ علماء‘ ارکان اسمبلی ...

  



راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مولانا پیر سیف الرحمن درخواستی اکابر و اسلاف کی عظیم روایات کے امین اور خانوادہ درخواستی کا روشن ستارہ تھے جنہوں نے ساری زندگی اپنے نانا جان حافظ الحدیث حضرت درخواستی کی تعلیم و تربیت کے مطابق (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

تعلیمات نبویہ کے فروغ و اشاعت کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) پاکستان کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی،جامعہ مخزن العلوم کے مہتمم جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما مولانا فضل الرحمن درخواستی،مولانا عبدالجبار تونسوی، دین پور شریف کے مولانا میاں سہیل احمد دین پوری کے سجادہ نشین پیر خواجہ عزیز احمد بہلوی۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مر کزی راہنما علامہ عبدالرؤف ربانی، مجلس علماء اہلسنت والجماعت صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا سعید احمد ثاقب، اتحاد العلماء پاکستان کے سر براہ مولانا قاری اللہ داد (جے یو آئی ف) کے مرکزی راہنما علامہ شفقت الرحمن، جامعہ انوار القرآن کراچی کے ناظم اعلیٰ قاری حسین احمد درخواستی، مولانا رشید احمد درخواستی، صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر خان دریشک، ممبران پنجاب اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک، سردار اویس خان دریشک، سابق ایم پی اے بزرگ سیاستدان الحاج غلام مجتبیٰ خان دریشک، سابق ضلع ناظم سردار عبدالعزیز خان دریشک، ڈی سی او راجن پور رانا محمد افضل ناصر، سابق ڈی سی او غازی امان اللہ، سابق ڈی سی او الطاف حسین، جمعیت علماء اسلام قادری گروپ کے پیر حسن ناصر، جمعیت علماء اسلام (س) کے پیر اکبر ساقی نقشبندی چکوال، مولانا قدرت اللہ عارف لاہور، مولانا اشرف اٹھوال پتوکی، مولانا عمر فاروق جھنگ، مولانا شبیر عثمانی، میاں خضر حیات فیصل آباد، مولانا عبید اللہ بکھر، مولانا محمد عثمان، مولونا محمد اشرف ڈیرہ اسماعیل خان، مولانا عبداللہ جمال تلہ گنگ، مولانا عبداللہ اختر گجرات، مفتی محمد احمد مانکوٹ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولانا غلام یٰسین دریشک، مصالحتی و امن کمیٹی کے چیئر مین علامہ قاری محمود احمد قاسمی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر صاحبزادہ جلیل الرحمن صدیقی، وفاق المدارس کے مسؤل مولانا ابو بکر عبداللہ، جمعیت علماء اسلام (س) ضلع رحیم یار خان کے امیر مولانا محمد مشتاق، قاضی خلیل الرحمن، مولانا محمد رفیق، مولانا محمد منیر، حافظ حسین احمد درخواستی ودیگر علمی و دینی شخصیات نے مولانا پیر سیف الرحمن درخواستی مرحوم کی علمی، دینی، ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ علماء نے کہا کہ مولانا پیر سیف الرحمن درخواستی مرحوم اپنے نا نا جان حافظ الحدیث حضرت مولانا عبداللہ درخواستی، شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کے دیے گئے مشن پر ساری زندگی کاربند رہے۔ انہوں نے علاقہ میں علوم قرآن کی روشنی کو روشن کرنے کے لیے دن رات محنت فرمائی۔ انہوں نے اپنے نانا جان اپنے عظیم المرتبت والد ولی کامل مولانا عبدالرؤف درخواستی مرحوم۔ اپنے بڑے بھائیوں شیخ الحدیث مولانا شفیق الرحمن درخواستی، شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی کی خصوصی توجھات اور شفقت سے علاقہ میں اصلاحی اور علمی انقلاب برپا فرمایا۔ جامعہ دارالعلوم محمدیہ روجھان، جامعہ شیخ درخواستی، مدرسہ سیدہ زینب للبنات و دیگر ادارے ان کا صدقہ جاریہ ہیں۔ تمام صاحبزدگان قرآن و سنت کی تعلیم کے فروغ و اشاعت میں مصروف عمل ہیں۔ تمام مریدین، متعلقین، متوسلین ان کے مشن کے لیے ان کے صاحبزدگان کا بھر پور ساتھ دیں۔

روشن ستارہ

مزید : ملتان صفحہ آخر