حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ عون حمید ڈوگر

  حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ عون حمید ڈوگر

  



خان گڑھ(نامہ نگار)حکومت کسانوں کی سہولت و خوشحالی کے لیے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے زراعت دفتر خان گڑھ میں اس سلسلے میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

نیکہا کہ کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کے لیے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہیسستے داموں بیج گندم سکیم اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ شیخ یوسف الرحمن نے اس سکیم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو سبسڈی قیمت پر 50کلو گرام گندم کی بوری 2700 روپے فی بیگ فراہم کی جاری ہیجس میں نہ صرف جراثیم کش دوائی کی پڑیا موجود ہے بلکہ اس میں 1200روپے کا امدادی کوپن بھی موجود ہے جسے سکریچ کر کے رقم واپس لی جاسکتی ہے اس سکیم سے کسان کو ادا شدہ رقم میں سے 1200 روپے فی بوری واپس مل جائے گی زراعت آفیسر خان گڑھ ملک عبدالرزاق نے گندم کی کاشت کے متعلق کسانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے بروقت کاشت اورتصدیق شدہ بیج کو استعمال کرنا چاہیے بعد ازاں کسانوں میں گندم کے بیج کے بیگ تقسیم کیے گئیاس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹ سجاد خان،مختیار خان اور مہر کلیم بھی موجود تھے۔

عون حمید

مزید : ملتان صفحہ آخر