حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ سمیع اللہ چوہدری

حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ سمیع اللہ چوہدری

  



بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوام کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے چیئرپرسن پی ایچ اے محترمہ شہلااحسان اورصوبائی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

ممبرعشروزکوٰۃ زاہدہ پروین سے اپنے دفتر میں باتچیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر رہنما تحریک انصاف قیوم اعظم خاں ترین اور طاہر جانباز بھی موجود تھے۔سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف وسائل کم اور مسائل کی بہتات ملی تھی۔اب وسائل کی فراہمی اور مسائل کے حل کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔اپنی تمام تر صلاحیتوں کو عوام کی خدمت کے لئے استعمال کریں گے۔چیئرپرسن شہلا احسان نے کہا کہ ماحول کو خوشگوار اور صحت افزاء بنانے کے لئے پی ایچ اے اپنابہترین کردار اداکرتارہے گا۔شہر کو کلین اور گرین بنانا ہی زندگی کا مقصد ہے۔

سمیع اللہ

مزید : ملتان صفحہ آخر