حکومت اقلیتی برادری کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے‘ نوید عامر جیوا

  حکومت اقلیتی برادری کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے‘ نوید عامر جیوا

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقلیتی برادری کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ لئے لیکن اقتدار پر آنے کے بعد پی ٹی آئی نے یوٹرن لیتے ہوئے اقلیتی برادری کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے تبدیلی سرکار کے نام پر اقلیتوں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

پر جو ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اس کی ملکی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی واسا انتظامیہ نے فیصل آباد کی داؤد کالونی میں بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول سے ملحقہ گراؤنڈ کی دیوار توڑ کر وہاں پر گندے کنویں بنانے شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے 15سے زائد طلبہ و طالبات اور اساتذہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اگر گندے کنویں بنانے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا اور کے پی کے میں ایڈوورڈ کالج پشاور کو بحال نہ کیا گیا تو ملتان سمیت ملک بھر کی اقلیتی برادری پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائے گی جبکہ کے پی کے میں ایڈورڈ کالج پشاور کو بھی بحال کیا جائے ہم وفاقی و صوبائی حکومت سے فی الفور ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ سپریم کورٹ بھی فی الفور از خود نوٹس لے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حقیقی معنوں میں کردار ادا کیا اور آج بھی پیپلز پارٹی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پادری سہراب یونس ولیم، وائس چیئرمین چرچ آف پاکستان ملتان ڈایو سیس، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، پاسٹر فیاض انجم، راحیل انجم، سجاد جارج، خواجہ عمران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا نوید عامر جیوا نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور دیگر اکابرین کے شانہ بشانہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک ملک وقوم کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور آج بھی وطن عزیز کی بقاء کے لئے ہم اپنی جانیں تک قربان کرنے کو تیار ہیں مگر افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ موجودہ دور حکومت میں اقلیتی برادری کے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک کیاجارہا ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ہم موجودہ دور حکومت میں عدم محفوظ ہو چکے ہیں کیونکہ مذکورہ سکولز کے ساتھ بننے والے گندے کنویں کے سلسلے میں جب بشپ اندریاس نے آواز اٹھائی تو ان پر جھوٹے مقدمات بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جس کی وجہ سے انہیں پاکستان چھوڑ کر غیر ملک میں رہنے کے لئے پناہ لینی پڑی وزیراعظم عمران خان اور حکومت کے اقلتیی برادری کو تحفظ دینے کے دعوے ریت کو ڈھیر ثابت ہو ئے ہیں نوید عامر جیوانے کہا کہ اقلیتی اراکین اسمبلی پنجاب نے جب اس مسئلے کے حل کے لئے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروائی اور انصاف دینے والے پلیٹ فارمز سے رجوع کیا لیکن آج تک انصاف نہیں مل سکا جبکہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حقیقی معنوں میں کردار ادا کیا اور آج بھی پیپلز پارٹی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کر رہی ہے اقلیتی برادری کے حقوق کے لئے پیپلز پارٹی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر موجودہ حکومت نے اقلیتی برادری کے تحفظات دور نہ کئے تو پیپلز پارٹی کے کارکن احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

نوید عامر

مزید : ملتان صفحہ آخر