چلڈرن کمپلیکس میں ادویات کا بحران‘ پی ایم اے کی انٹری‘ احتجاج کا الٹی میٹم

  چلڈرن کمپلیکس میں ادویات کا بحران‘ پی ایم اے کی انٹری‘ احتجاج کا الٹی ...

  



ملتان (خبر نگار خصو صی)چلڈرن کمپلیکس ملتان میں ادویات بحران برقرارہے، پی ایم اے نے احتجاج کا اعلان کردیا،جنوبی پنجاب میں بچوں واحد بڑی علاج گاہ چلڈرن کمپلیکس کی ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات،اینٹی بائیوٹک ، جھٹکوں سے بچاو کیلئے ادویات، نمونیا اور سانس کیلئے ادویات،(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

نیبولائز کرانے والے ماسک اور ادویات، الٹی سے بچاو کی ادویات نایاب ہو چکی ہیں،گزشتہ چار روز سے پیدا ہونے والا ادویات بحران اب تک برقرار ہے،اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پی ایم اے ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز ڈین چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر مختیار بھٹی سے ملاقات کی اس دوران ڈین چلڈرن کمپلیکس نے وفد کو بتایا کہ مخیر حضرات کے ڈونیشن سے ادویات فراہم کی جا رہی تھیں حکومت لوکل پرچیز کا اضافی بجٹ جاری نہیں کر رہی جبکہ 550 بستروں پر مشتمل چلڈرن کمپلیکس کے لئے 350 بستروں کے حساب سے بجٹ جاری کیا جا رہا ہے اسی وجہ سے بحران پیدا ہو گیا ہے،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعودالروف ہراج نے کہا کہ جلد ان معاملات پر سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات کریں گے تاہم غریب مریضوں کو خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب خود اس معاملے کو نوٹس لیں اور فوری ادویات کا بحران ختم کروائیں بصورت دیگر احتجاج کی آپشن موجود ہے۔وفد میں ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،خلیل خان،مدثر عدنان،وقاص شاکر،ذوالقرنین حیدر،حسیب سرگانہ،وقار نیازی و دیگر شامل تھے۔

الٹی میٹم

مزید : ملتان صفحہ آخر