6 افراد کا وحشیانہ تشدد،8 روز بعد مزدور ہسپتال میں جاں بحق

  6 افراد کا وحشیانہ تشدد،8 روز بعد مزدور ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)موٹرسائیکل ٹکرانے کی رنجش پر6ملزمان نے45سالہ شخص پر ڈنڈوں‘ سوٹوں اور آہنی راڈوں سے بہیمانہ تشدد کیا جو ہسپتال میں دم توڑگیا۔ مقدمہ درج‘ تحصیل صادق آباد ظفرپورکا رہائشی45 سالہ وزیراحمد اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ میں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

جارہاتھاکہ سامنے آنیوالے موٹرسائیکل سوار محمداکبر سے ٹکرا گیا جس پر ان میں توتکرار ہوگئی‘ جس پر 6ملزمان محمدعلی‘ محمد اصغر‘ محمداکرم‘ محمدطارق‘ محمدناصراور محمد ندیم موقع پر پہنچ گئے اور ڈنڈوں‘ سوٹوں اور آہنی راڈوں سے وزیراحمد کو تشدد کانشانہ بناڈالا‘ ورثاء کے آنے پرملزمان زخمی وزیراحمد کو چھوڑ کر فرار ہوگئے‘ 8روز تک طبی امداد کے باوجود وزیراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزدور

مزید : ملتان صفحہ آخر