سوتیلی بیٹی سے بد اخلاقی‘ مجرم کو عمر قید‘ 1لاکھ جرمانے کی سزا

    سوتیلی بیٹی سے بد اخلاقی‘ مجرم کو عمر قید‘ 1لاکھ جرمانے کی سزا

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان حسن احمد نے سوتیلی بیٹی کو حوس کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے معاوضہ متاثرہ کو ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔فاضل عدالت میں پراسیکوشن کی جانب سے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

سرکاری وکیل چوہدری ضیاء الرحمن نے دلائل پیش کیے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مخدوم رشید کے مطابق ملزم محمد افضل کے خلاف شہری رمضان نے 6 اپریل 2018 کو بھتیجی (م) سے زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اسکے بھائی اسلم کی فرزانہ سے 20 سال قبل شادی ہوئی جس سے 6 بچے پیدا ہوئے تھے۔ جن میں سے تین بچوں کو وہ طلاق کے بعد ساتھ لے گئی تھی اور اس نے ملزم افضل سے شادی کرلی۔ بعد ازاں بھتیجا جمشید اپنی والدہ فرزانہ اور اپنے بہن بھائیوں کو ملنے گیا جسے متاثرہ نے سوتیلے والد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ اور فحاش ویڈیوز بنانے سے متعلق آگاہ کیا۔ اس بارے درخواست گزار کو علم ہوا تو وہ پولیس کے پاس آیا ہے اس کیے کارروائی کی جائے۔ تاہم سماعت کے دوران فاضل جج نے پراسیکوشن کی جانب سے پیش کیے گئے گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم افضل کو زیر دفعہ 376 عمر قید کی سزا اور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

عمر قید

مزید : ملتان صفحہ آخر