ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ 6افراد جاں بحق

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ 6افراد جاں بحق

  



ملتان، جام پور، کبیروالا، کوٹ ادو، رحیم یار خان(خبر نگار خصوصی، نمائندگان پاکستان)ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثات کے دوران 2خواتین اور دیگر 4افراد ابدی نیند سوگئے۔ تفصیل کیمطابق منڈی مویشیاں محمدپورانڈس ہائی وے پرایک تیزرفتارآئل ٹینکرنے رش کے باعث ایک رکشہ کو ٹکرماردی بعدازاں آئل ٹینکرایک موٹرسائیکل پرچڑھ دوڑا۔جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوارایک شخص محمدشفیع وینس سکنہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

جام پورگاڑی کے نیچے آکرموقع پرجانبحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی عاشق حسین وینس معمولی زخمی ہو گیا۔جبکہ رکشہ پرسوار رکشہ ڈرائیورعمران اوررکشہ پرسوارماڑی کے رہائشی 2افرادغلام رسول،شیربازبلوچ شدیدزخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طورپر دیہی مرکزصحت محمدپوردیوان میں داخل کردیا گیا۔جبکہ رکشہ ڈرائیورعمران کو ملتان ریفرکردیا گیا ہے۔وقوعہ کی اطلاع تھانہ پولیس محمدپور،ریسکیو1122 کا عملہ اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جبکہ ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس شاہ شمس کے مطابق روہیلانوالی کا رہائشی ریاض اپنی اہلیہ 60 سالہ حسینہ بی بی کے ہمراہ کڈنی سنٹر روڈ پر جارہاتھا کہ ایک ٹرک نے اسے ٹکر ماری۔حسینہ بی بی مو قع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ریاض زخمی ہوا جسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔دریں اثناء موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں زخمی ہونے والا شخص شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہسپتال میں جان بحق ہوگیا،پولیس تھانہ صدر کبیروالا نے قانونی کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔تفصیل کے مطابق2نومبر 2019کو کبیروالاسے موٹر سائیکل نمبر یMNL3503-09پر سوار بستی حسین آباد کبیروالا شہر کا رہائشی عاشق حسین جہانیاں جارہا تھا کہ وہ اصبطل روڈ خانیوال پر ساتھ سے گزرنے والے نامعلوم موٹر سائیکل کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل بے قابو ہونے پر سڑگ پر جاگر ااور شدید زخمی ہوگیا،جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال پہنچادیا،جہاں وہ طبی امداد ملنے کے دوران جان بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ صدر خانیوال نے قانونی کارروائی کرنے بعد متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔جبکہ محلہ نورانی چوک کارہا ئشی افضل آرائیں اپنے گھراپنی کراکری کی دکان پر موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ چوک سے تھوڑا پہلے عقب سے آنے والی تیز رفتار نیو خان کمپنی کی بس نمبری 5155ایل ای ایس زور دار ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں افضل آرائیں پختہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگیا افضل آرائیں کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا بس ڈرائیور عطااللہ پٹھان بس موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس چوک سرورشہید نے بس کو قبضہ میں لے کرڈرائیور عطائاللہ پٹھان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ادھر ٹریفک کا پہلا حادثہ ڈہرکی(سندھ) کی رہائشی 45سالہ مائی بھاگل کے ساتھ پیش آیا جو اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہی تھی کہ چادر ٹائر میں پھنس جانے کے باعث سر کے بل سڑک پرجاگری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ دوسراحادثہ صادق آباد کے رہائشی 17سالہ حیدر علی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے51افراد جن میں راجن پور کی رہائشی3سالہ اللہ رکھی‘ نوریوالی کا9سالہ محمدرضوان‘ مستان شاہ کا11سالہ محمد سفیان‘ چک133پی کی28سالہ زرینہ بی بی‘ صادق آباد کا5سالہ حفیظ الرحمن‘ ترنڈہ سوائے خان کا30سالہ عبدالغفار‘ خانپورکا27سالہ عبدالستار‘ بستی کچہ کھوہ کا33سالہ سیف اللہ اور فیروزہ کارہائشی60سالہ عبدالصمد وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر