ناقص انتظامات پر 1بیکری سیل مختلف فوڈ پوئنٹس کو بھاری جرمانے
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں جنوبی پنجاب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے راجن پور میں واقع شکیل بیکرز کو گزشتہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکل(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
لائسنس نہ ہونے، پراسیسنگ ایریا میں چھپکلیاں اور دیگر حشرات پائے جانے، کھانے پینے کی چیزیں فرش پر رکھنے، بیکری آئٹمز کی تیاری میں آلودہ مشینری استعمال کرنے پر مطلوبہ بیکری یونٹ کو سیل کر دیاگیا۔ضلع مظفر گڑھ میں کاروائی کرتے ہوئے پاکیزہ ہجویری سوئیٹس کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، مٹھائی کی تیاری میں مضر صحت اجزاء(کلر، سٹارچ) استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکل لائسنس نہ ہونے، پراسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی بہتات ہونے،ناقص صفائی کے اقدامات پر سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع بشمول مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، رحیم یار خان میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کا حفظان صحت کے اصولوں کا جائزہ لیتے ہوئے مظفرگڑھ میں 92,500روپے، ڈیرہ غازی خان میں 32,000روپے،لیہ میں 6,000روپے، راجن پور میں 10,000 اور رحیم یار خان میں متعدد شاپس اینڈ فوڈ پوائنٹس کو 143,000 روپے کے جرمانے عائدکیے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔
سیل