کرپشن کیس: ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت کی درخواست 2دسمبر تک ملتوی کرنیکا حکم

    کرپشن کیس: ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت کی درخواست 2دسمبر تک ملتوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نشتر ہسپتال کی ادویات کی خریداری میں خرد برد کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت کی درخواست میں وکیل کے عمرہ ادائیگی پر گئے ہونے کے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

باعث سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر نے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک نے ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ادویات کی خریداری میں خرد برد کرنے کا مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمہ میں اینٹی کرپشن ملتان کی خصوصی عدالت ان کی عبوری ضمانت خارج کرچکی ہے۔تاہم سماعت کے دوران ملزم کے وکیل کے عمرہ کی ادائیگی پر گئے ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔
عاشق ملک