پی سی جی اے‘ کپاس کی فیکٹروں میں آمد کے اعداد وشمارریلیز

    پی سی جی اے‘ کپاس کی فیکٹروں میں آمد کے اعداد وشمارریلیز

  



ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق15نومبر2019تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 68لاکھ57ہزار518(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

گانٹھ کپاس آئی۔15 نومبر2018تک86لاکھ71ہزار596گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18لاکھ14ہزار078گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح20.92فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 36لاکھ92ہزار205گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 49 لاکھ85ہزار116گانٹھ کپاس سے12لاکھ92ہزار911گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح25.94فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 31لاکھ65ہزار313گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال36لاکھ 86ہزار480گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 14.14فیصد رہی۔15 نومبر2019تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے61 لاکھ614گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 710جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 47 ہزار705گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے52لاکھ57ہزار064گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2019-20میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 427جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں او ر33لاکھ 44ہزار919گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 15 نومبر2019تک1لاکھ11ہزار458گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 50ہزار261گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 3لاکھ23ہزار 391گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 1لاکھ71ہزار 181گانٹھ کپاس، ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3لاکھ4ہزار257گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 2لاکھ54ہزار677گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 1لاکھ31 ہزار502 گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ 79ہزار380گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1لاکھ77 ہزار09گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 6لاکھ93ہز ار472گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 4لاکھ31ہزار889گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 6لاکھ 44ہزار127گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ ضلع سانگھڑمیں 10لاکھ83ہزار 967 گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 1لاکھ25ہزار084 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 1لاکھ99ہزار945گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 2لاکھ 85ہزار673 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 2لاکھ53ہزار 413گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 4لاکھ43ہزار655گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 90ہزار804گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ5ہزار563گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک 15لاکھ52 ہزار749 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

اعدادوشمار

مزید : ملتان صفحہ آخر