ریال کی قیمت بڑھنے سے لاکھوں کا خسارہ برداشت کیا،فارمولیشن کمیٹی 50والوں کا حج کوٹہ کم از کم 80کرے:حج آرگنائزر

 ریال کی قیمت بڑھنے سے لاکھوں کا خسارہ برداشت کیا،فارمولیشن کمیٹی 50والوں کا ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)2011ء سے 50افراد کے کوٹہ کیساتھ کامیاب حج آپریشن مکمل کرنے والے درجنوں حج آرگنائزر نے حج2020ء میں کوٹہ کم ازکم دو بسوں کا کرنے کا مطالبہ کر دیا،حج فارمولیشن کمیٹی 50کوٹہ والوں کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمدردانہ غور کرے،جن کمپنیوں کیخلاف آج تک کوئی شکایت نہیں آئی،ریال کی قیمت بڑھنے کے باوجود لاکھوں روپے کا خسارہ برداشت کیامگر حاجیوں کے ساتھ کی گئی کمٹمنٹ کوپورا کیا،50افراد کا کوٹہ رکھنے والے حج آرگنائزر سے SECPاورFBRکاغذات ایک جیسے طلب کرتے ہیں،ہوپ ایک جیسی فیسیں وصول کرتی ہے،دفتر،سٹاف،آئی ٹی کا شعبہ پیڈ آف کیپٹل ایک جیسا طلب کیا جاتا ہے،50افراد والے 45افراد کی بس70ہزار ریال میں حاصل کرتے ہیں،5افراد کے لیے بھی بس کا انتظام کرنا پڑتا ہے انصاف کیا جائے،کوٹہ کم ازکم 80کیا جائے۔

حج آرگنائزر 

مزید : صفحہ آخر