ویڈیو سکینڈل: ناصر بٹ کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر 

ویڈیو سکینڈل: ناصر بٹ کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر 

  



اسلام آباد (آئی این پی)جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے دستاویزات کی تصدیق کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔پیر کومرکزی کردار ناصر بٹ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ناصر بٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف وکیل کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ناصر بٹ کی درخواست مسترد کردی تھی۔ انٹرا کورٹ اپیل  میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں،سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔لندن ہائی کمیشن کو ویڈیو سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کا حکم دیا جائے، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ جج ارشد ملک کے آڈیو ویڈیو کی لندن ہائی کمیشن سے تصدیق کا حکم دیا جائے۔

ناصر بٹ 

مزید : صفحہ آخر