اوکاڑہ،دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 5خواتین سمیت 8افراد جاں بحق، 13کو زندہ نکال لیا گی

اوکاڑہ،دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 5خواتین سمیت 8افراد جاں بحق، 13کو زندہ ...

  



ا اوکاڑہ،دیپالپور(بیورو رپورٹ،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)اوکاڑ ہ دریائے ستلج میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی کشتی میں 30افراد سوار تھے 8افرادکی لاشوں کونکال لیاگیا،مرنیوالوں میں پانچ خواتین،ایک مر داور دو بچے شامل ہیں جبکہ 13افراد کوزندہ نکالنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ عمرمقبول،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور،ریسکیو1122کے انچارج ظفر اقبال اپنی غوظہ خور ٹیموں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے،ڈپٹی کمشنر مریم خان آپریشن کی نگرانی کرتی رہی ڈوبنے والوں میں منچن آباد کے رہائشیوں کی ہے، جوایک جنازہ میں شرکت کیلئے کشتی میں بیٹھ کر دریاعبور کررہے تھے،بتایا گیاہے کہ دریائے ستلج کے نواحی علاقے میں مہلو شیخو کاکے قریب دریائے ستلج عبور کرنے کیلئے 30افراد ایک کشتی میں سوارہوئے ان افراد میں زیادہ افراد کاتعلق منچن آبا د سے تھا جوکہ کسی عزیز کے جنازہ میں شرکت کرنے کیلئے دریائے ستلج کوعبور کرنے کیلئے کشتی میں سوار تھے،بدقسمت مسافروں کی کشتی جیسے ہی دریائے ستلج کے درمیان پہنچی تو تواز ن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے دریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار تمام افراد دریائے ستلج میں ڈوب گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مریم خان،اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کے ہمراہ اپنی مصروفیات ترک کرکے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جہاں پر ریسکیو1122کی ٹیمیں اورمقامی غوطہ خور امدادی سرگرمیاں کررہے تھے کشتی حادثہ کے نتیجے میں تحصیل ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردی گئیں ہیں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 8افراد کی نعشوں کودریائے ستلج سے نکال لیاگیاہے اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلی لکھا منتقل کردیاگیا ہے،جاں بحق ہونے والوں میں وزیراں بی بی 60سالہ،کنیز 50سالہ،ماریہ 10سالہ،ارم 11سالہ،ام ایمن ڈیڑھ سالہ،خورشید بی بی 60سالہ اور محمد یونس 40سالہ،جبکہ زندہ بچ جانے والوں میں محمدمنشاء،محمدمظفر،محمدعامر، ریاض احمد،رایاں بی بی وغیرہ شامل ہیں تاہم ریسکیو1122کی ٹیمیں مقامی لوگوں سے مل کرآپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ممبر قومی اسمبلی میاں معین خاں وٹو وعلاقے کی سیاسی شخصیات بھی جائے حادثہ پرپہنچ گئیں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں نعشوں کومنچن آباد پہنچانے کے انتظامات کردئیے گئے ہیں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں افسوس ناک واقعہ پر ہر شخص غمزدہ اورافسردہ نظرآرہاتھا۔

کشتی الٹ گئی

مزید : صفحہ آخر