وزیراعلیٰ کادریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس،رپورٹ طلب
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوکاڑہ میں مہلو شیخاں کے مقام پر دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے اورامدادی سرگرمیو ں کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اظہارافسوس