جام پور:بزرگ خاتون کا قتل‘ پولیس ملزم گرفتار کرنے میں ناکام

جام پور:بزرگ خاتون کا قتل‘ پولیس ملزم گرفتار کرنے میں ناکام

  



جام پور( نامہ نگار) مزدور خاتون کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ تین دن گزرنے کے ناوجود تاحال پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔ ڈی پی او راجن پور سے فوری طور پر سراغ لگانے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق تین روز قبل کوٹلہ مغلان روڈ پرسیال(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

اقوام کی سترہ سالہ بوڑھی خاتون جو کہ شہر میں لوگوں کے گھروں میں جاکرکے کام کرکے پیٹ پالتی تھی۔ صبح سویرے دن دیہاڑے قتل کرکے لاش کو کھیتوں میں پھینک دی ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔ شہریوں محمد علی۔ عاشق حسین نے ڈی پی او راجن پور سے قتل کے اصل حقائق جانتے ہوے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

ملزم

مزید : ملتان صفحہ آخر