پیک کے تحت فروری میں ہشتم امتحانات‘ سی ای اوز کو ذمہ داریاں تفویض
ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے 8ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے انعقاد اور پیپروں کی چیکنگ کے ایس او پیز جاری کردیئے۔سی ای اوز ایجوکیشن امتحانی نظام کی نگرانی کریں گے۔ کم سے کم 90 طلبہ پر ایک سنٹر بنایا جائے گا۔ سوالیہ پیپروں کی سکیورٹی، سیکریسی اور ترسیل کی ذمہ داری سی ای او ایجوکیشن پر عائد ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
ہشتم امتحانات فروری 2020 میں ہوں گے۔ ہشتم امتحانات کی رجسٹریشن، کنڈکٹ، پیپروں کی چیکنگ اور رزلٹ کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں۔ پیپروں کے انعقاد اور پیپروں کی چیکنگ کیلئے ضلعی ایگزامینیشن کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ امتحانات کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن 31 دسمبر تک ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ایگزامینیشن کمیٹی امتحانی سنٹرز پر نگران عملہ کی تعیناتی کی ذمہ دار ہوگی۔ امتحانی عملہ کی 100 فیصد حاضری کی ذمہ داری محکمہ تعلیم کے ضلعی حکام پر ہوگی۔ کم سے کم 90 طلبہ پر ایک سنٹر بنایا جائے گا جبکہ ایک سنٹر پر زیادہ سے زیادہ طلبہ کی تعداد 300 ہوگی۔ امتحانات میں مانیٹرنگ کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی ہوگی۔ پیپروں کی مارکنگ کے ساتھ ساتھ نتائج کی تیاری بھی مقامی سطح پر ہوگی۔
ہشتم امتحان