ایکسائز ٹیمیں متحرک‘ مختلف علاقوں میں ناکے‘ متعدد گاڑیا ں تھانے بند
ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران ایکسائز کی پانچ ٹیموں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف چوراہوں پر ناکے لگا کر 290 گاڑیوں کے چالان کرکے دستاویزات قبضہ میں لے لئیے ہیں جبکہ 16 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا ہے ذرائع کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے لئیے اے ای ٹی اوز کی نگرانی میں پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے گذشتہ روز مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران 290 گاڑیوں کے شارٹ ٹوکن، روٹ کی خلاف ورزی اور دیگر غیر قانونی اقدامات پر دستاویزات قبضہ میں لے کر چالان کردیئے ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ 16 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا ہے۔
تھانہ بند