نئے بلدیاتی سسٹم میں افسروں کا بحران‘ انتظامی امور درہم برہم

نئے بلدیاتی سسٹم میں افسروں کا بحران‘ انتظامی امور درہم برہم

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت بننے والے بلدیاتی نظام میں آفیسران کی شدید کمی کا سامنا ہے، ایک آفیسر کو 3سے 4اضافی چارج دیکر کام چلایا جارہا ہے۔ ملتان سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں  میں انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت چیف آفیسر، میٹر و پولیٹن انفراسٹکچر، فنانس سمیت دیگر عہدوں پر گریڈ 18سے 20گریڈ کے آفیسران تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، گریڈ18سے گریڈ 20کے ملازمین کی کمی کے باعث پنجاب حکومت نے ایک آفیسر کو متعدد چارج دیکر کام چلانے کی کوشش کی ہے جس کے باعث انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

بحران

مزید : ملتان صفحہ آخر