کروڑوں روپے کا فراڈ‘ نیب آپریشن ایم ڈی اے آفیسر‘ ڈویلپر گرفتار

      کروڑوں روپے کا فراڈ‘ نیب آپریشن ایم ڈی اے آفیسر‘ ڈویلپر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( خبر نگار خصو صی) نیب ملتان بیورو نے الاٹیز کے ساتھ کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں جوہر ٹاؤن ملتان کے ڈویلپر محمد سعید کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ جوہر ٹاؤن میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ کنٹرول افسر و انوسٹی گیٹر حافظ نیاز کو بھی حراست (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

میں لے لیا نیب تر جمان کے مطابق لینڈ ڈویلپر محمد سعید نے موضع ڈیرہ محمدی میں جوہر ٹاؤن کے نام سے کالونی متعارف کروائی جس کی ایم ڈی اے سے منظوری ہی نہیں لی گئی جبکہ لینڈ سروئیر و انوسٹی گیٹر حافظ نیاز احمد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لینڈ ڈویلپر کو فائدہ پہنچایا جس پر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے دونوں ملزمان کو ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
گرفتار