طلبہ و طالبات کو دینی، دنیاوی علوم پر عبور حاصل کرنا ہوگا، ڈاکٹر اطہر محبوب

  طلبہ و طالبات کو دینی، دنیاوی علوم پر عبور حاصل کرنا ہوگا، ڈاکٹر اطہر ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان مستقبل کے معمار ہیں۔ وطن عزیز کو قوموں کی صف میں سربلند رکھنے کے لیے طلبہ وطالبات کو دینی اور دنیاوی علوم پر عبور حاصل کرنا ہوگا۔ قرآن اور سیرت پاک ؐ کا مطالعہ اور ان پر عمل کامیابی کی ضمانت ہے۔ اسلامی تاریخ کا گہرا مطالعہ اور اُ س میں پیش آنے والے نشیب وفراز (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

سے سبق حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ موجودہ دور میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار سیرت النبی ؐ و پیغام پاکستان سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر احمد بن یوسف الدرویش صدر بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ تھے۔ وائس چانسلر نے معزز مہمانوں کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خوش آمدید کہتے ہوئے پیغام پاکستان پروگرام انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد بن یوسف الدرویش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام دراصل ریاست مدینہ کا احیاء ہے۔ پاکستان مسلم اُمہ کے دل کی دھڑکن ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب یکجان ودو قالب ہیں۔ انہوں نے خطہ ئ بہاول پور کی اسلامی اور ثقافتی روایات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم خطہ ئ سرزمین عرب سے خصوصی تعلق رکھتا ہے جہاں سے آنے والے ایک خاندان نے یہاں پر ایک مثالی اسلامی ریاست قائم کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین مقد س ہے اور یہاں کے نوجوان اس معاشرے کی اصل اُمید ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے پیغام پاکستان سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی اور اس مہم کے تحت پاکستان کو فرقہ واریت اور دہشت گردی سے پاک امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور اور پاکستان کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔ نواب آف بہاول پور سر صادق محمد خان عباسی نے 1942میں قائد اعظم ؒ کو خط لکھا اور سرزمین بہاول پور کو پاکستان قرار دیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار، چیئر مین شعبہ علوم اسلامیہ اور ڈاکٹر ضیا ء الرحمن نے بھی اظہار خیال کیا۔ قبل ازیں وائس چانسلر آفس میں پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور پروفیسر ڈاکٹر احمد بن یوسف الدرویش نے دونوں جامعات میں باہمی تعاون اور تدریسی وتحقیقی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

اطہر محبوب

مزید : ملتان صفحہ آخر