ملتان: ڈپٹی کمشنر کا فیسیں کم نہ کرنیوالے 45نجی سکول فوری سیل کرنیکا حکم

  ملتان: ڈپٹی کمشنر کا فیسیں کم نہ کرنیوالے 45نجی سکول فوری سیل کرنیکا حکم

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آ ف پا کستان کے فیصلے کی روشنی میں پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں میں کمی کے معاملے کا نو ٹس لیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک نے فیسوں میں کمی نہ کرنے والے 45 پرائیویٹ سکولوں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے اور ہدا یت کی ہے کہ فیسوں میں کمی نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا جائے۔فیسو ں میں کمی کے فیصلے پر عمل درآ مد سے ضلع ملتان کے 16 ہزارطلبہ و طا لبات کو فا ئد ہ پہنچے گا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر ہر صورت (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

عملدرآمد کرایا جائے گا۔4 ہزار روپے سے زائد فیس وصول کرنیوالے سکول مالکان کو فیس واپسی کے لئے رعائتی ووچر جاری کرنے کا پابند بنایا جائے۔انہو ں نے کہا کہ جو نجی تعلیمی ادارے فیسو ں میں کمی نہیں کر یں گے انہیں سیل کر د یا جا ئے گا۔علا وہ ا ز یں ڈ پٹی کمشنر ملتان عا مر خٹک نے 51 نئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی ہے۔انہو ں نے علی گڑھ سکول گول باغ کی عمارت کو استعمال میں لانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عابدہ فرید کمیٹی کی سربراہ ہو ں گی۔ کمیٹی علی گڑھ سکول کی عمارت کو استعمال میں لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لے گی۔ اس مو قع پر سی ای او ایجوکیشن ریاض خان نے د یگر معا ملا ت با رے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ایاز محمود بھی اجلاس میں موجودتھے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر